کھیل
03 مارچ ، 2016

بھارت میں پاکستانی ٹیم کو خطرہ ہے ،شہر یار خان

بھارت میں پاکستانی ٹیم کو خطرہ ہے ،شہر یار خان

لاہور......پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین شہریار خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستانی ٹیم کو خطرہ ہے ،اگر بھارت عوامی سطح پر اعلان نہیں کرتا کہ وہ پاکستانی ٹیم کو سکیورٹی فراہم کریں گے تو ٹیم کا بھارت جانا مشکل ہو جائے گا۔

قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے پریس کانفرنس کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز کے میچ سے انہیں افسوس نہیں تکلیف ہوئی ہے، تبدیلیاں ضرور کی جائیں گی مگر سوچ سمجھ کر۔ان کا کہنا تھا کہ کپتانی میں اگر خامی ہے تو یہ اس وقت دور نہیں ہو سکتی۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی کو تمام تر صورت حال سےآگاہ کردیا ہے کہ جب تک بھارتی حکومت ہمیں اعلانیہ طور پر مکمل سیکیورٹی کی یقین دہانی نہیں کرائے گی ہمارا جانا مشکل ہو جائے گا۔

مزید خبریں :