دلچسپ و عجیب
06 جون ، 2012

اہم کیس کی سماعت کے دوران جج لیپ ٹاپ پرتاش کھیلنے میں مصروف

اہم کیس کی سماعت کے دوران جج لیپ ٹاپ پرتاش کھیلنے میں مصروف

اوسلو…ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں دوران ِ سماعت جج کی تاش کھیلنے کی چوری کیمرے کی آنکھ نے پکڑلی۔تفصیلات کے مطابق اوسلو کی ایک کورٹ میں پچھلے سال 77شہریوں کی جانیں لینے والے مجرم کے مقدمے کی سماعت جاری تھی جس کے بینچ میں پانچ جج شامل تھے۔اس موقع پر جب کورٹ میں سوئیڈن کا ایک پروفیسر اپنا بیان ریکارڈ کروانے پہنچا تو مختلف ججز سے گزرتی ہوئی کیمرے کی آنکھ Ernst Henning Eielsenنامی جج پر جاٹکی جو اُس وقت اپنے لیپ ٹاپ پر تاش کھیلنے میں مگن نظر آئے۔خیر اب اسے جج کی سماعت میں عدم دلچسپی کہیں یا پھر کھیل میں دلچسپی لیکن کورٹ کے ترجمان نے یہ وضاحت ضرور پیش کردی کہ اہم ترین کیسز کے دوران ہر جج کا شواہد کو جانچنے،پرکھنے اوران پر فوکس کرنے کا انداز ذرا مختلف ہوتا ہے لیکن شاید جج Eielsenکا انداز کچھ زیادہ ہی مختلف نکلا۔

مزید خبریں :