06 جون ، 2012
لندن…این جی ٹی…فراری گاڑی کاشما ر دنیا کی بہترین اور مہنگی ترین کاروں میں ہو تاہے جس نے آ ٹومو با ئل انڈسٹر ی میں ایک بار پھر اپنی بر تری منو الی ہے۔انیس سو باسٹھ کیFerrari 250 GTO Classic نامی یہ ریسنگ کار تین کروڑ پچاس لاکھ 35) ملین( ڈالر میں نیلا م ہوکر دنیا کی مہنگی ترین گاڑی بن گئی ہے۔ہلکے سبز رنگ کی اس بیش قیمت فراری کار کو انگلینڈ کے مشہور کار ریسرStirling Mossکیلئے خصوصی طور پرتیار کیا گیا تھا جسے اب ایک امریکی شخص نے 35ملین ڈالر کے عوض اپنے نام کرلیاہے۔