06 مارچ ، 2016
لاہور....... پاکستان کرکٹ بورڈ نے شاہد آفریدی کے بیان کا نوٹس لے لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں شاہد آفریدی کے بیان پر تشویش پائی جاتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی کے بیان پر پاکستان کرکٹ بورڈ باز پُرس کریگا، چیرمین پی سی بی فیصلہ کریں گے کہ شاہد آفریدی کو شوکاز دیا جائے یا صرف تنبیہ کی جائے۔
واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پروزیر اعظم کو کرکٹ کی بہتری کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کی درخواست کی تھی۔