06 مارچ ، 2016
لاہور.......چیئرمین پی سی بی شہریار کان نے سلمان بٹ کی سلیکشن کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، شہریار خان سے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈکوچ وقار یونس نے ملاقات کی تھی۔
ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے پہلے کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ میں کشمکش شروع ہوگئی ہے، ہیڈکوچ وقار یونس نے سابق کپتان سلمان بٹ کی ٹیم میں شمولیت کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔
گزشتہ شب چیف سلیکٹر ہارون رشید نے سلمان بٹ سے ملاقات کی، اس پر چہ مگوئیاں جاری ہیں، ان حالات میں کپتان شاہد آفریدی نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سلمان بٹ کو کھلایا گیا تو وہ نہیں کھیلیں گے۔