انٹرٹینمنٹ
09 مارچ ، 2016

ایڈونچرسیریز’ ڈائیو ورجنٹ‘ سلسلے کی تیسری فلم ’ایلی جینٹ ‘کا نیا ٹریلر

ایڈونچرسیریز’ ڈائیو ورجنٹ‘ سلسلے کی تیسری فلم ’ایلی جینٹ ‘کا نیا ٹریلر

لاس اینجلس .....بلاک بسٹرہالی ووڈ سائنس فکشن ایڈونچرسیریز’ ڈائی ورجنٹ‘سلسلے کی تیسری فلم’ایلی جینٹ‘ (Allegiant)کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

رابرٹ شیونٹکی کی ڈائریکشن میں بننے والی فلم معروف امریکی مصنفہ ویرونکا روتھ کے ناول سے ماخوذہے جس کی کہانی گذشتہ دونوں فلموں کی طرح خطروں سے کھیلنے والی ایک لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں غیر معمولی صلاحیتوں کی مالک اس لڑکی کا کردار گزشتہ فلم کی طرح اس بار بھی مشہور ہالی وڈ اداکارہ شائلین ووڈلی نبھا رہی ہیں جبکہ دیگر اداکاروں میں تھیوجیمز، زوئے کریوٹز، نومی واٹس اور جیف ڈینیل سمیت دیگر شامل ہیں۔

ایکشن ،ایڈونچر اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 18مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں :