صحت و سائنس
07 جون ، 2012

روزانہ ورزش ڈپریشن اور تھکاوٹ میں کمی کرتی ہے،برطانوی ماہرین

روزانہ ورزش ڈپریشن اور تھکاوٹ میں کمی کرتی ہے،برطانوی ماہرین

اسکاٹ لینڈ…برطانوی ماہرین نے روزانہ ورزش کو ذہنی پریشانی اور تھکاوٹ میں کمی کے لئے موثر قرار دیدیا ہے۔ گلاسگو یونیورسٹی کے محقیقین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ روزانہ کی ورزش سے دماغ کو سکون ملتا ہے جو انسانی رویے کو بہتر بنانے میں کارآمد ہوتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کا معمول کا کام جسم کو وہ فوائد فراہم نہیں کر سکتا جو کہ روزمرہ کی ورزش سے حاصل ہوتے ہیں۔ رپورٹ کی تیاری کے دوران ماہرین نے روزانہ ورزش کرنے والوں اور نہ کرنے والوں کے ذہنی تناؤ کی کیفیت کی جانچ پڑتال کے لئے ان افراد کے ڈپریشن اسکیل سے ٹیسٹ کروائے جن سے یہ بات واضح طور پر سامنے آئی کہ وہ لوگ جوروزانہ کی ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنا لیتے ہیں۔ ورزش نہ کرنے والے افراد کی نسبت ذہنی پریشانی میں کم مبتلا ہوتے ہیں اور اپنے روزمرہ کے کاموں کو دوسروں کی نسبت بہتر طریقے سے انجام دے سکتے ہیں۔

مزید خبریں :