16 مارچ ، 2016
پیرس......پی ایچ ڈی کرنے کی خوشی کیا ہوتی ہے ان بزرگ خاتون سے بہتر کوئی نہیں جان سکتا جنہیں 30برس بعد یہ خوشی حاصل ہوئی ہو۔
فرانس سے تعلق رکھنے والی 91سالہ خاتون نے تین دہائی پہلے شروع کیا گیااپنا تھیسس بلاآخرمکمل کرکے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی۔
کولیٹ برلیئر نے1983میں ریٹائرمنٹ کے بعد اپناپی ایچ ڈی پروگرام شروع کیا تھاجس میں اُن کے تھیسس کا موضوع بیسوی صدی میں بیسانکون میں محنت کش تا رکین وطن تھا۔
کولیٹ نے اپنا یہ تھیسس تیس سال بعد مکمل کیا جس پر انہیں University of Franche-Comte کی جانب سے پی ایچ ڈی کی ڈگری سے نواز دیا گیاہے۔