دلچسپ و عجیب
25 مئی ، 2016

امریکا میں سانسیں روک دینے والا اسنوبائیکنگ مقابلہ

امریکا میں سانسیں روک دینے والا اسنوبائیکنگ مقابلہ

رسک لینا بہت سے لوگوں کے لئے مشکل ثابت ہوتا ہے اور بات جب جان کی ہو توسب ہی کترا جاتے ہیں، لیکن پانچوں انگلیاں برابر نہیں ہوتی۔

اب ذرا ان ایتھلیٹ نوجوانوں کو دیکھئے جن کا شمار بھی ایسے ہی سر پھرے لوگوں میں ہوتا ہے، جو جان کو داؤ پر لگاتے ہوئے برف سے ڈھکے اونچے نیچے راستوں پر ایسی مہارت سے اسنو بائیکنگ کا مظاہرہ کررہے ہیں کہ دیکھنے والوں کی سانسیں تھم جاتی ہیں۔

امریکی ریاست Idahoمیں ہونیوالے موٹر کراس اسنو بائیکنگ کے ان مقابلوں میں کئی ماہر کھلاڑی شریک ہوئے، جنہوں نے برف سے ڈھکے بلند و بالا پہاڑوں پرصرف 10 انچ چوڑے ٹریک پر ایک دوسرے سے آگے بڑھنے کیلئے ریس لگاتے نظر آئے۔

یہ نوجوان اسنوبائیکرز ریسنگ لگاتے ہوئے کبھی کامیاب ہوئے تو کبھی ناکام لیکن ہمت نہ ہاری اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی مسلسل جدو جہد کرتے رہے۔

مزید خبریں :