دنیا
25 مئی ، 2016

لوک جن شکتی پارٹی کے سودیش پاسوان قتل

لوک جن شکتی پارٹی کے سودیش پاسوان قتل

لوک جن شکتی پارٹی کےرہنما سودیش پاسوان کو بہا رکے علاقے دومرایہ میں بدھ کو قتل کردیا گیا۔واضح رہے کہ اس جماعت کے سربراہ رام ولاس پاسوان بھارتیہ جنتا پارٹی کےاتحادی اور نریندر مودی کی مرکزی کابینہ میں خوراک اورپبلک ڈسٹربیوشن کے وزیر ہیں۔

اس واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے  لوک جن شکتی پارٹی نے بہار میں صدر راج کے نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔اس سے قبل اس سال فروری میں بھی لوک جن شکتی پارٹی کے رہنمابے جنتھی سنگھ بھی قتل کردیئے گئے تھے،جس کے بعد بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس مہینے ریاست بہار اس وقت خبروں کی ہیڈ لائن بن گیا جب مقامی تاجر کے بیٹے اور بارہویں جماعت کے طالب علم ادتیہ سچدیوا کو بہار کی حکمراں جماعت کے ایک پارلیمنٹیرین کے بیٹےنے  کار چھیننے کے دوران قتل کردیا تھا۔اسکے ایک ہفتے بعد ہی مقامی صحافی راج دیو رنجن کو قتل کیا گیا۔ان تمام واقعات کے باعث نتیش کمار حکومت سخت دبائو میں ہے اور اس پر کافی تنقید ہورہی ہے۔

مزید خبریں :