25 مئی ، 2016
انڈین پریمیئر لیگ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہوگئی، ایلیمینیٹر میچ میں اُسے سن رائزرز حیدرآباد نے 22رنز سے ہرادیا۔
نئی دہلی میں کھیلے گئے میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نے پہلے بیٹنگ کی، یوراج سنگھ کے 44، ہینریکس کے 31 اور کپتان ڈیوڈ وارنر کے 28 رنز کی بدولت ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 162رنز بنانے میں کامیاب رہی، کلدیپ یادیو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ہدف سے 22رنز کی دوری پر رہ گئی، منیش پانڈے 36رنز کے ساتھ نمایاں رہے، کپتان گوتم گمبھیر نے 28رنز بنائے۔
کولکتہ 8 وکٹ پر 140رنز تک پہنچ سکی، بھونیشور کمار نے 3 وکٹیں حاصل کیں، فاتح سن رائزرز حیدرآباد آج پلے آف میں گجرات لائنز سے مقابلہ کرے گی، جیتنے والی ٹیم فائنل میں رائل چیلنجرز بنگلور کے مدمقابل ہوگی۔