صحت و سائنس
28 مئی ، 2016

احتیاطی تدابیراختیار کرکے فالج سے بچا جاسکتاہے

احتیاطی تدابیراختیار کرکے فالج سے بچا جاسکتاہے

 ڈاکٹر محمد خان بگٹی نے کہا ہے کہ بلند فشار خون، شوگر، تمباکو نوشی، پان اور گٹکے کا استعمال فالج کے حملے کے محرکات میں شامل ہیں۔ ان تمام چیزوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرکے فالج کی شرح میں کمی کی جاسکتی ہے۔

 جب انسانی دماغ کو خون کی فراہمی ضرورت کے مطابق نہ ہو یا جمے ہوئے خون کا کوئی لوتھڑا خون کے بہائو کے ساتھ دماغ کی شریانوں میں پہنچ جائے تو فالج کا حملہ ہوسکتا ہے۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری ابوالحسن اصفہانی سینٹر کے زیر اہتمام فالج کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر پر مہمان خصوصی ایس ایس پی، اے سی ایل سی عرفان علی بہادر،ڈاکٹر صبیحہ عیسیٰ، ڈاکٹر خرم عیسیٰ، ڈاکٹر فرح زیدی ودیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دماغ کو ہر سیکنڈ میں خون کی ضرورت ہوتی ہے۔ اگر دماغ کو خون یا آکسیجن کی فراہمی رک جائے تو اسے شدید نقصان پہنچتا ہے۔ ہر سیکنڈ میں تقریباً 32ہزار خلیےاور ہر منٹ میں 20لاکھ خلیے مردہ ہوجاتے ہیں۔

مزید خبریں :