28 مئی ، 2016
شہر کے 6اضلاع کی 188یونین کونسلوں میں انسداد پولیومہم اپنےچوتھے اور آخری روز بھی جاری رہی۔
ڈائریکٹر صحت کراچی ڈاکٹر عبدالشکور عباسی کے مطابق مہم کے دوران 22لاکھ 71 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہد ف مقرر کیا گیا ہے۔تین دنوں میں مجموعی طور پر17لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ہیں، جو ہدف کا74فیصد بنتا ہے۔
آخری روز کے اعداد وشمار جمع کیے جارہے ہیں جو پیر کو ہی جاری کیے جاسکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ 89انتہائی حسا س یونین کونسلوںمیں مہم مزید دو دن جاری رہے گی۔