03 جون ، 2016
رومانٹک فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی امریکن رومانٹک ڈرامہ فلم می بیفور یو(Me Before You) آج ریلیز کردی گئی ہے۔
تھیا شیروک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے ٹاؤن میں رہنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک معذور شخص کی تیمارداری کے دوران اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ایمیلیا کلارک،سیم کلیفن،جینا کولمین،چارلس ڈانس،میتھیو لیوس،اسٹیو پیکاک اور برینڈن کول سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ یہ فلم وانر برادرز کے بینر تلے آج سے سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردی گئی ہے۔