صحت و سائنس
09 جون ، 2012

رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو کے 10 کیسز رپورٹ

رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو کے 10 کیسز رپورٹ

پشاور … رواں سال کے دوران قبائلی علاقوں میں پو لیو کے 10 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 8 کیسز خیبر ایجنسی سے ہیں۔ای پی آئی فاٹا حکام کے مطابق قبائلی علاقوں میں پولیو کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔ رواں سال کے دوران قبا ئلی علاقوں میں 10 پولیو کیسز رپورٹ ہوئے،جن میں 8 خیبر ایجنسی، ایک شمالی اور ایک جنوبی وزیرستان سے ہے۔ فاٹا حکام کے مطابق خیبر ایجنسی میں پو لیو کے بڑھتے ہو ئے کیسز کی بڑی وجہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پولیو ٹیموں کی عدم رسائی ہے۔ فاٹا حکام کے مطابق قبا ئلی علاقوں میں 3 روزہ انسداد پولیو مہم 10 جولائی سے شروع ہورہی ہے۔ جس میں 10 لاکھ سے زیادہ بچوں کو پو لیو سے بچاوٴ کے قطرے پلا ئے جا ئیں گے۔

مزید خبریں :