06 جون ، 2016
فیس بک کے بانی مارک زکر برگ بھی ہیکروں سے نہ بچ سکے،ہیکر گروپ نے زکر برگ کے سوشل میڈیا کے کئی اکاؤنٹ ہیک کرلیے۔
غیرملکی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زکربرگ کا فیس بک اکاؤنٹ ہیک نہیں کیا جاسکا،تاہم زکر برگ کے اکاؤنٹ کئی گھنٹوں تک ہیکر گروپ کے قبضے میں رہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ’اور مائن‘ نامی ہیکر گروپ نے زکر برگ کے اکاؤنٹ پر پیغام بھی شائع کیے،زکر برگ کا ٹوئٹر، پن ٹرسٹ اور لنکڈ ان کا اکاؤنٹ ہیک کیا گیا۔