29 جنوری ، 2012
لاہور … وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ناقص ادویات سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فوری طور پر 5، 5 لاکھ روپے مالی امداد دینے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ اموات کے ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں غیر معیاری ادویات سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں مریضوں کی سہولت کیلئے مزید 12کاوٴنٹر قائم کرنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر وہ متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ کمشنر لاہور نے بتایا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین میں ایک کروڑ پانچ لاکھ روپے کے چیک جبکہ متاثرہ مریضوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد تقسیم کیے جا چکے ہیں۔