پاکستان
29 جنوری ، 2012

لاہور : مغوی صنعتکار بازیاب، پولیس افسران کیلئے انعامات کا اعلان

لاہور : مغوی صنعتکار بازیاب، پولیس افسران کیلئے انعامات کا اعلان

لاہور … لاہور پولیس نے گزشتہ روز اغواء کیے جانیوالے صنعت کار سید فیروز حسن کو 15 گھنٹے بعد بازیاب کرالیا ہے۔ سی سی پی او لاہور احمد رضا طاہر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ صنعتکار سید فیروز حسن کو مسلح افراد نے گاڑی سمیت اغوا کر لیا تھا۔ لاہور پولیس نے موٹروے پولیس اور آئی ایس آئی کی مدد سے مغوی کو سالٹ رینج کے نزدیک بازیاب کرالیا، آپریشن کے دوران ایک اغواء کار زخمی ہوا لیکن اسے گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ سی سی پی او نے ڈی آئی جی آپریشنز غلام محمود ڈوگر، ایس پی صدر شعیب خرم جانباز، اے ایس پی چوہنگ جہانزیب خان اور دیگر افسران کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا۔

مزید خبریں :