پاکستان
29 جنوری ، 2012

سیاسی کیریئر میں جتنی وفائیں کیں اتنی ہی جفائیں ملیں جاوید ہاشمی

سیاسی کیریئر میں جتنی وفائیں کیں اتنی ہی جفائیں ملیں جاوید ہاشمی

لاہور…پاکستان کی سیاست میں معروف نام جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ اپنے سیاسی کیرئر میں جتنی وفائیں کیں اتنی جفائیں ملیں تاہم سب سے زیادہ عزت و وقار لاہور سے ملااور لاہور سے ہی جان سے زیادہ محبت کی ہے،پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پہلی مرتبہ لاہور پہنچنے اور داتا دربار میں حاضری کے موقع پر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ لاہور فیصلوں کا شہر تاریخ لکھتابھی ہے اور بناتا بھی ہے۔ میں اکیلاباغی نہیں آج ایسا لگ رہاہے جیسے پورا لاہور ہی باغی ہو گیا ہے ۔ میں کسی کے اقتدار کے رعب میں نہیں آیا۔ مشرف دور میں وزارتوں کے لئے منتیں کی گئیں لیکن میں نے قبول نہیں کیں ، عمران خان نے ملک کو مضبوط بنانے کا وعدہ کیا ہے اس لئے اسکے ساتھ کھڑا ہوں ۔ لگتاہے ملک کا مقدر بدلنے والاہے۔جوبھی اس مقدر کا راستہ روکنے کی کوشش کرے گا اسکو بحیرہ عرب میں پھینک دیں گے ،چاہے میرادوسرابازواور ٹانگ بھی اس جدو جہد میں ختم ہوجائے لیکن دل کے اندر ملک اور عوام کی محبت کا جذبہ ختم نہیں ہو گا ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ عدلیہ کے ساتھ گیلانی اور زرداری نے جو کچھ کیا اسکا حساب نہیں،امریکہ آتاہے ڈرون برساتا ہے ،عافیہ صدیقی کا مسئلہ ہو یا بم برسیں ہماری حکومت بے شرمی سے خاموش رہتی ہے۔لاہور: حکومت سوئی ہوئی ہے۔لیکن میں سمجھتا ہوں پاکستان جاگ رہا ہے۔ لٹیروں کے دوست اور ان سے معاہدے کرنے والے بھی چور ہی ہوتے ہیں۔


مزید خبریں :