13 جون ، 2016
امریکا میں دو بن مانسوں نے اپنی نگہداشت کرنے والی خاتون کو 25سال بعد پہچان لیا اور آکر گلے لگ گئے ۔لنڈا کوئبنر نامی خاتون نے امریکی ریاست فلوریڈا کے وائلڈ لائف پارک میں 25سال پہلے کام کیا تھا۔
خاتون نے 6سال تک بن مانس کے دو بچوں کی نگہداشت کی تھی،25سال بعد لنڈا کوئبنر کا وائلڈ لائف پارک آئی تو اس نے ان دو بن مانسوں کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی۔
بن مانسوں نے اپنی سابق نگہداشت کرنے والی خاتون کو پہچاننے میں دیر تو لگائی مگر اس کے بعد اپنی محبت کا والہانہ اظہار بھی کیا۔