10 جون ، 2012
لیما … پیرو میں لاپتا ہیلی کاپٹر کا ملبہ مل گیا، حادثے میں ہیلی کاپٹر میں 14 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق جنوبی پیرو میں بدھ کے روز لاپتا ہونے والے ہیلی کاپٹر کاملبہ مل گیا ہے جبکہ ہیلی کاپٹر میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں پیرو کے 3، جنوبی کوریا کے 8، جمہوریہ چیک، سویڈن اور سوئٹرزلینڈ کے ایک، ایک شہری شامل ہیں۔ حکام کے مطابق جنوبی پیرو کے پہاڑی سلسلے میں لاپتاہونے والے ہیلی کاپٹر کے ملبے کو تلاش کرنے میں تیز بارش اور برف کے باعث مشکلات کا سامناتھا۔