پاکستان
14 جون ، 2016

حلیمہ قتل کیس:تفتیشی افسر کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری

حلیمہ قتل کیس:تفتیشی افسر کو ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری

 


کراچی کی مقامی عدالت نے حلیمہ قتل کیس میں تفتیشی افسر کوعدم پیشی پر ایک بار پھر شو کاز نوٹس جاری کردیا۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔


جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں حلیمہ قتل کیس کی سماعت ہوئی، اس موقع پر ملزمہ سونیا کو پیش کیا گیا ، تاہم تفتیشی افسرکے پیش نہ ہونے پر اسے ایک بار پھر شوکاز نوٹس جاری کردیا۔


عدالت نے گزشتہ سماعت پر تفتیشی افسر کو شوکاز جاری کرتے ہوئے پولیس رپورٹ پیش کرنے کاحکم دیا تھا۔ عدالت نے تفتیشی افسراور جیل حکام کوشوکازجاری کرتے ہوئے ملزم رضوان کو کل عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

مزید خبریں :