15 جون ، 2016
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری آٹھ ماہ بیرون ملک قیام کےبعد واپس پاکستان پہنچ گئے لاہورایئرپورٹ پر کارکنوں نے ان کا پر جوش استقبال کیا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کے استقبال کیلئے صبح ہی سے عوامی تحریک کے کارکن جن میں مرد ، خواتین اوربچے شامل تھے لاہورائرپورٹ پر موجود تھے ۔ طاہرالقادری کی سیکورٹی کے لیے ایئر پورٹ پر پہلے سے بلٹ پروف گاڑی بھی پہنچا دی گئی تھی ۔
ان کی آمد کے موقع پر ایئرپورٹ کے اندر اورباہر سیکورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے تھے اور انٹرنیشنل ارائیول کو بیریر لگا کربند کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر طاہرالقادری کی جانب سے پھر سے دھرنے کی تیاری کے لیے کنٹینر کی صفائی کر لی گئی ہے۔
طاہرالقادری دوحہ سے قطرائرلائن کی پرواز کیوآر 628 کےذریعےلاہورپہنچے ہیں۔ ان کے طیارے نے پندرہ منٹ کی تاخیر سے لینڈ کیا ۔
ڈاکٹر طاہرالقادری ایئرپورٹ سے بلٹ پروف گاڑی میں بیٹھ کر قافلے کی صورت میں ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئےہی