15 جون ، 2016
ایم کیو ایم کے ٘ میڈیا سیل کے انچارج امین الحق کے خلاف رینجرز کے افسر کی مدعیت میں رینجرز کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کی ایف آئی آر درج کرلی گئی۔
رینجرز کے افسر کی جانب سے عزیز آباد تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست کے مطابق امین الحق سوشل میڈیا،پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے رینجرز کے خلاف پروپیگنڈا کررہے ہیںجس کے باعث جوانوں کے حوصلے پست اور آپریشنل کاروائیاں متاثر ہورہی ہیں۔
درخواست میں لکھا گیا ہے کہ امین الحق کی جانب سے حال ہی میں سوشل میڈیا کے ذریعے پھیلائے گئے ترانے میں جنرل راحیل شریف،ڈی جی آئی ایس آئی ،کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز کو بشانہ بنایا گیا ہے۔
ترانے کے بول میں کہا گیا ہے کہ’جس نے ہم کو رلایا ہے اب ہم اس دشمن کو رولائیں گے۔‘
اس درخواست کے بعد امین الحق کے خلاف 150/2016 ایف آئی درج کرلی گئی ہے تاہم علاقہ ایس ایچ او نے اس پر کوئی موقف نہیں دیا۔