پاکستان
15 جون ، 2016

پشاور میںسیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ،150 مشتبہ افرادزیر حراست

پشاور میںسیکورٹی فورسز کاسرچ آپریشن ،150 مشتبہ افرادزیر حراست

 


پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن میں 75 مشتبہ افراد سمیت150 سے زیادہ افراد کو حراست میں لے کر منشیات برآمد کرلی۔


پولیس کے مطابق آپریشن رات گئے حیات آباد اور ہشتنگری کی حدود میں واقع مختلف علاقوں میں کیا گیا ہے آپریشن میں 28 افغان باشندے، 75 مشتبہ افراد اور 6 منشیات فروش شامل ہیں جبکہ 48 افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ کرنے اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر حراست میں لیا گیا ہے۔


پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کی ہے۔ سرچ آپریشن میں پولیس کے ساتھ سیکورٹی فورسز اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہلکار بھی شامل تھے۔

مزید خبریں :