15 جون ، 2016
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور شام میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت28گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36ڈگری سینٹی گریڈرہنے کا امکان ہے۔
شہر میں جنوب مغربی علاقوں سے ہوائیں 19کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی رفتار 25کلومیٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصدہے۔