کاروبار
15 جون ، 2016

چیئرمین اوگرا کی جلد تعیناتی کیلئے وفاق سے وضاحت طلب

چیئرمین اوگرا کی جلد تعیناتی کیلئے وفاق سے وضاحت طلب


 


 


لاہور ہائیکورٹ نےچیئرمین اوگرا کی جلد تعیناتی کے لئےدائر درخواست پر وفاقی حکومت سےوضاحت طلب کرلی ۔


لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نےدرخواست کی سماعت کی ،درخواست گزارنےمؤقف اختیار کیاکہ چیئرمین اوگرا کی تعیناتی نہ ہونےکے باعث اپیلوں پر کارروائی نہیں ہو رہی۔


جس کے جواب میں سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایاکہ جلد ہی چیئرمین اوگرا کی تعیناتی عمل لائی جائے گی۔ عدالت نے وفاقی حکومت سے وضاحت طلب کرلی ۔

مزید خبریں :