دنیا
15 جون ، 2016

مسجد حرام میں زائرین کےاضافے کے پیش نظر 30 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات

مسجد حرام میں زائرین کےاضافے کے پیش نظر 30 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات


 


مسجد حرام میں معتمرین اور زائرین کی تعداد کے غیر معمولی طور پر اضافے کے پیش نظر سعودی حکومت نے اللہ کے مہمانوں کی سلامتی اور تحفظ اور ان کی ضروری رہنمائی کی خاطر 30 ہزار پیشہ ور سیکورٹی اہلکار تعینات کیے ہیں۔

یہ اہلکار مسجد حرام کی گیلریوں، اہم داخلی اور خارجی دروازوں، مسجد کی طرف آنے والے راستوں اور پیچیدہ گلیوں میں تعینات کیا گیا ہے جہاں وہ پوری ذمہ داری اور پیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ معتمرین اور زائرین کی ہرممکن مدد کر رہے ہیں۔


مسجد حرام کے مختلف مقامات کی طرف جاتے ہوئے راستے بھولنے والوں کی رہنمائی کا فریضہ انجام دینے کے ساتھ ان کی سلامتی کی خاطر سیکورٹی حکام چوبیس گھنٹے کی بنیاد پراپنی ڈیوٹی پر چوکس ہیں۔


انتظامیہ کی جانب سے بیت اللہ آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے 911 ایمرجنسی ہیلپ لائن نمبر بھی جاری کیا گیا ہے جس پر رابطہ کرکے زائرین حکام رابطہ کرسکتے ہیں۔

مزید خبریں :