پاکستان
15 جون ، 2016

ضربِ عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، شہبازشریف

ضربِ عضب نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، شہبازشریف

 


پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہے کہ آپریشن ضربِ عضب کے ذریعے پاکستان کی بہادر افواج نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے اور قوم کو دوبارہ امن نصیب ہوا ہے۔


آپریشن ضربِ عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے پاک سرزمین تنگ کردی گئی ہے۔


ان کا کہناتھا کہ آپریشن ضرب عضب کے ذریعے ملک میں امن قائم ہوا ہے اور اس آپریشن میں فوج اور دیگر اداروں کے بہادر جوانوں نے دلیری کی لازوال داستانیں رقم کی ہیں۔


شہباز شریف کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کے دوران شہید ہونے والے افسر اور جوان پوری قوم کے ہیرو ہیں ،پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کیلئے کوئی جگہ نہیں ہے۔

مزید خبریں :