15 جون ، 2016
لاہور میں تھانہ نواب ٹاؤن کے علاقے میں چوری کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جیو نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ملزم شناخت کے باوجود پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکا۔
چوری کی واردات جوہر ٹاؤن ایچ بلاک میں شہری آصف کے گھر 8 ماہ پہلے ہوئی تھی ۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں با آسانی دیکھا جاسکتا ہے کہ چور ہمسایہ کی چھت سے گھر میں داخل ہوا اور 30 ہزار نقدی اور طلائی زیورات چوری کیے اور جاتے ہوئے ہمسایوں کے گھر سوئے ملازمین کی جیبیں بھی صاف کر گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم شہزاد ٹوبہ ٹیک سنگھ کا رہائشی ہے اور لاہور میں رکشہ چلاتا ہے۔