دنیا
17 جون ، 2016

برطانیہ: رکن پارلیمنٹ جو کوکس کی یاد میں شمعیں روشن

برطانیہ: رکن پارلیمنٹ جو کوکس کی یاد میں شمعیں روشن

 


برطانیہ میں دن دیہاڑے قتل کی گئی لیبرپارٹی کی رکن پارلیمنٹ جو کوکس کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، لوگوں نے پھول رکھ کر خراج عقیدت پیش کیا۔


برطانوی میڈیا نے گرفتار مبینہ حملہ آور کی تصویر جاری کردی ہے،مبینہ قاتل نے حملے سے پہلے بریٹن فرسٹ کا نعرہ لگایا تھا، برطانیہ میں دن دیہاڑےقتل کی گئی لیبررکن پارلیمنٹ جوکوکس کےمبینہ قاتل کو گرفتارکرلیاگیا ہے،برطانوی میڈیا نے اس کی تصویر جاری کردی ہے۔


ٹومی مائرنے قتل سے پہلے بریٹین فرسٹ کا نعرہ لگایااور جوکوکس پر حملہ کیا، اس دوران قریب سے گزرنے والے ایک بزرگ شخص نے اسے روکنے کی کوشش کی اور معمولی زخمی ہوئے۔


باون سال کے ٹومی مائر نے تین گولیاں مارنے کے بعد خنجر کا وار بھی کیا اور زمین پر گری رکن پارلیمنٹ کو لاتیں ماریں اور فرار ہوگیا، جسے کچھ دور سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔دوسری جانب اس افسوس ناک واقعے پر برطانیہ بھر میں سوگ کی کیفیت ہے۔


ویسٹ یارکشائر کے سینٹ پیٹرز چرچ میں لیبر رکن پارلیمنٹ کی یاد میں تقریب ہوئی، لوگوں نے شمعیں روشن کیں، پھول رکھے اور جوکوکس کو خراج عقیدت پیش کیا۔


لندن میں ان کی سرکاری رہائش کے قریب بھی یادگاری تقریب ہوئی، کشتیوں سے ہارن بجائے گئے، جوکوکس کے قتل کے بعد برطانوی پرچم سرنگوں کردیا گیا۔


برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون، امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور دیگر ملکوں کے رہنماؤں نے جوکوکس کے قتل پر تعزیت کا اظہار کیا۔


کینیڈا کی پارلیمنٹ میں برطانیہ کی خاتون رکن پارلیمان کی یاد میں کچھ دیر کے لیے خاموشی اختیار کی گئی۔ اس واقعے کے بعد برطانیہ کی لیبر پارٹی نے یورپی یونین میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم سے متعلق آج کی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔


وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے رکن پارلیمنٹ کی دن دیہاڑےہلاکت پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔ جوکاکس نےہمیشہ امیگریشن کی حمایت کی اور وہ برطانیہ کی یورپی یونین میں رکنیت کی بھی وکالت کرتی رہی تھیں، 41 سالہ جوکاکس2015ء کے انتخابات میں باٹلے اور سپن سے رکن پارلےمنٹ منتخب ہوئی تھیں۔


جوکوکس سیریا کی آل پارٹی پارلیمنٹری فرینڈز گروپ کی چیئرمین ہونے کے ساتھ اینٹی سلیوری چیرٹی،لیبروومن نیٹ ورک اور فریڈم فنڈ کی ایڈوائزر بھی تھیں۔

مزید خبریں :