دنیا
17 جون ، 2016

بھارت :اقلیتوں کے حقوق کی تنظیم کی رجسٹریشن منسوخ

بھارت :اقلیتوں کے حقوق کی تنظیم کی رجسٹریشن منسوخ

 


بھارتی وزارت داخلہ نے اقلیتوں کے لیے آواز بلند کرنےوالی سب رنگ ٹرسٹ کی رجسٹریشن منسوخ کرتے ہوئے تحقیقات کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب ٹرسٹ نے حکومتی اقدام مسترد کرتے ہوئے قانونی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔


سب رنگ ٹرسٹ کے مطابق اس سے قبل حکومت سے ہونے والی بات چیت میں ٹرسٹ پرلگائے گئے ایک ایک الزام کا جواب دیا گیا تھا، ماضی میں پیش کی گئی مکمل وضاحت کو نظرانداز کرکے الزامات کو دہرانا انتہائی افسوسناک ہے۔


ٹرسٹ کے مطابق وہ وزارت داخلہ کی جانب سے رجسٹریشن منسوخ کیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کےلیے تمام قانونی راستے اختیار کریں گے۔

مزید خبریں :