17 جون ، 2016
مصری ائیرویز کے گزشتہ ماہ حادثے کا شکار ہونے والے مسافر طیارے کا دوسرا بلیک باکس تلاش کرلیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان آج طیارہ حادثے کی تفتیش کرنے والی تحقیقاتی ٹیم نے مصری دار الحکومت قاہرہ میں کیا ۔
تفتیش کاروں نے گزشتہ روز ہی طیارے کا پہلا بلیک باکس بحیرہ روم سے نکالنے کا اعلان کیا تھا، ان دونوں ریکارڈنگ آلات سے طیارے کے تباہ ہونے کے حوالے سے اہم اور بنیادی معلومات دستیاب ہونے کا قوی امکان ہے۔
مصر ائیرویز کا مسافر طیارہ 19 مئی کو بحیرۂ روم کے اوپر حادثے کا شکار ہوا تھا۔ طیارے پر عملہ اور سیکیورٹی ارکان سمیت 66مسافر سوار تھے جو تمام کے تمام ہلاک ہوگئے۔