18 جون ، 2016
پشاور صدر میں دن دیہاڑے فائرنگ کرنے والے باپ بیٹے کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ ملزم عمران کا بیٹا جیل جانے کے خوف سے رو پڑا۔
پشاورصدر میں جھگڑا اور فائرنگ کا واقعے کے ملزمان باپ بیٹے کو مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کے وکیل ایاز خان نے موقف اختیار کیا کہ ملزم بچے کی عمر دس سال سے کم ہے اسے جوئنال جسٹس ایکٹ کے تحت رہا کیا جائے۔
عدالت نے ملزم عمران اور اس کے بیٹے کو14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالتی فیصلہ سننے کے بعد عمران کا بیٹا عبداللہ رونے لگا کہ وہ جیل نہیں جانا چاہتا۔
باپ بیٹے کو گذشتہ روز پشاور صدر میں موٹر سائیکل سواروں پر جدید اسلحہ سے فائرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔