پاکستان
18 جون ، 2016

کراچی:رینجرز نے8ملزمان گرفتار کرلیے

کراچی:رینجرز نے8ملزمان گرفتار کرلیے

 


 


سندھ رینجرز نے کراچی میں مختلف کارروائیوں کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی۔


ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ نے شہر کے مختلف علاقوں گلستان جوہر،ناظم آباد،ڈیفنس ،منگھوپیر،شاہ فیصل کالونی اور قائد آباد میں کارروائی کرتے ہوئے مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے8ملزمان کو گرفتار کرلیا۔


گرفتار ملزمان سے3سب مشین گنزسمیت مختلف اقسام کا اسلحہ اور بڑی تعداد میں گولیاں برآمد کرلی گئی۔گرفتاریاں اور اسلحہ برآمدگی پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر کی گئی۔

مزید خبریں :