19 جون ، 2016
پیپلز پارٹی نے آئندہ عام انتخابات سے قبل سندھ میں عوامی مسائل کو تیزی سے حل کرنے کیلئے تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔ سندھ میں اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور کابینہ میں اہم تبدیلیاں متوقع ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو دبئی میں آصف زرداری سے مشاورت کے بعد فیصلے پر عملدرآمد کریں گے۔
ذرائع کے مطابق نئے اسپیکر کیلئے ڈاکٹر سکندر میندرو اور نثار کھوڑو کے نام زیر غور ہیں جبکہ اسپیکر آغا سراج درانی کو صوبے میں اہم ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے۔ شہلا رضا صوبائی وزیر تعلیم اور ارم خالد ڈپٹی اسپیکر بنیں گی۔
وزیربلدیات جام خان شورو اور وزیر داخلہ سہیل انور سیال بھی تبدیلی کی نظر ہو سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو دبئی سے واپسی اور دورہ کشمیر کے بعد کسی بھی وقت ان تبدیلیوں کے احکامات جاری کر سکتے ہیں۔