پاکستان
19 جون ، 2016

جج بن کر پولیس افسران کو دھمکانے والا نوسر باز گرفتار

جج بن کر پولیس افسران کو دھمکانے والا نوسر باز گرفتار

 


لاہور میں پولیس نے جج بن کر پولیس افسران کو فون پر دھمکیاں دینے والے نوسرباز کو گرفتار کر لیا۔

تھانہ نواب ٹائون پولیس کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ کے خواجہ شیر افضل نے مقدمہ درج کرایا کہ دو افراد سیف اللہ اور سید فائز علی نے اس سے ڈیڑھ لاکھ روپے ہتھیا لئے ہیں۔


مقدمے کی تفتیش جاری تھی کہ ملزم فائز علی نے اے ایس پی چوہنگ کو فون کر کے دھمکی دی کہ وہ سپریم کورٹ کا جج ہے، اس مقدمے کو خارج کیا جائے جس پر پولیس نے ملزم فائز علی کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف کراچی میں بھی جعل سازی کا ایک مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں :