پاکستان
30 جنوری ، 2012

معلومات افشاہونے کے خطرے کی وجہ سے پاکستان کو اطلاع نہ دی،پنیٹا

معلومات افشاہونے کے خطرے کی وجہ سے پاکستان کو اطلاع نہ دی،پنیٹا

واشنگٹن… امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاوٴنڈ پر کارروائی سے قبل آٹھ مہینے تک اس کی نگرانی کی گئی، راز افشا ہونے کے خدشے کے پیشِ نظر پاکستان کو کارروائی کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ ایک امریکی چینل کو انٹرویو میں امریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ اسامہ کے کمپاوٴنڈ کی دیواریں 18فٹ بلند تھیں اوریہ علاقے کا سب سے بڑا کمپاوٴنڈ تھا ،آپ یہ سوچ سکتے ہیں کوئی یہ پوچھ سکتا تھا کہ یہاں کیا ہورہا ہے؟اس سوال کہ جواب میں کیا اسی وجہ سے پاکستانیوں کو امریکیوں کے آنے کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔ لیون پنیٹا نے کہا کہ ہم نے کچھ فوجی ہیلی کاپٹروں کو علاقے میں پرواز کرتے دیکھا تھا،،اسی لئے تشویش یہ تھی کہ اگر کارروائی کی پہلے سے اطلاع دی گئی تو یہ خبربن لادن کو مل سکتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس کوئی ٹھوس شہادت نہیں تھی لیکن میرا ذاتی خیال ہے کہ ممکن ہے کہ کسی کو اس بارے میں معلومات ہو۔2001 میں امریکا کی نظروں سے غائب ہوجانے والے اسامہ بن لادن کی تلاش کے لئے سی آئی اے نے مختلف طریقے استعمال کئے۔سی آئی اے نے ایبٹ آباد کے ایک گھر میں القاعدہ کے کورئیر کا پتہ چلایا۔پنیٹا نے آٹھ مہینوں تک اسامہ کی تلاش کے لئے سیٹلائٹس ،ڈرون اور جاسوس بھیجے۔تاہم انہیں یقین نہ تھا کہ اسامہ یہاں موجود ہے۔لیون پنیٹا نے امریکی چینل کو بتا یا کہ کارروائی میں خطرہ زیادہ تھا۔

مزید خبریں :