25 جون ، 2016
امریکا میں ایک ماہر انجینئر نے دنیا کی سب سے بڑی کھلونا پستول بنا لی جو فائر بھی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔
ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے معروف امریکی ٹوائے کمپنی کی کھلونا پستول کی ہو بہو کاپی تیارکر لی ہے لیکن اپنے غیر معمولی سائز کی وجہ سے یہ توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ 3000-PSIپینٹ بال ٹینک سے مزین یہ کھلونا پستول 40میل فی گھنٹہ کی رفتارسے برچھی نما بلم فائر کرتی ہے جو انجینئر کی مہارت اور ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مارک کے مطابق اگر اس کا پینٹ بال ٹینک مکمل لوڈ کر دیا جائے تو یہ بیک وقت 6برچھیاں گولیوں کی مانند برسانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔