25 جون ، 2016
خطروں کے کھلاڑی اپنے شوق کی تکمیل کیلئے اپنی جان کی بازی بھی لگانے سے گریز نہیں کرتے ،ایسے ہی ایک فوٹو گرافر نے عملی ثبوت دیتے ہو ئے کئی فٹ گہرےگڑھے میں تصاویر بنائیں اور اپنے شوق کو پورا کیا۔
کا میکسیکو کے جنگل میں پڑنے والے قدیم گڑ ھے کے اندر فوٹوگرافی
بلند و بالا عمارتوں ، سمندر کی لہروں یا زمین کی گہرائیوں میں جا کر فوٹوگرافی کرنا ہر ایک کے بس کی بات نہیں ہوتی لیکن کچھ منچلے اپنے شوق کو پورا کرنے کیلئے جان کی بازی لگانے سے بھی باز نہیں آتے۔
فرانس سے تعلق رکھنے والے غوطہ خور کو ہی دیکھ لیجئے جس نے فوٹو گرافی کیلئے میکسیکو کے جنگل میںپڑنے والے قدیم گڑھے کا انتخاب کیا۔ Fabrice Guerinنے کئی فٹ گہرے گڑھے میں جا کر فوٹوگرافی کا خطرناک مظاہرہ کیا اور کئی شاندارمناظر اپنے کیمرے میں قید کر لئے۔