26 جون ، 2016
یوکرین میں رنگوں کا فیسٹیول منعقد کیا گیا، ہلاگلا، ناچ گانے اور موج مستی نے سب کو خوشیوں کے رنگوں میں رنگ دیا۔
خوشیوں کی لے پر جھومتے سیکڑوں نوجوان لڑکے لڑکیوں نے ایک دوسرے پر رنگ بکھیرے، لال، نیلے ، پیلے، ہرے، جامنی اور دوسرے رنگوں نے پوری فضا میں قوس قزح کا سا منظر پیدا کردیا تھا۔
تمام شرکا کے کپڑے بھی دھنک کے رنگوں میں ڈوب گئے، فیسٹیول میں سیلفیاں بھی بنائی گئیں اور اختتام پر میوزک کنسرٹ میں بھی خوب ہلا گلا ہوا۔