پاکستان
26 جون ، 2016

پروگرام خبرناک کے نصیر بھائی خالق حقیقی سے جاملے

پروگرام خبرناک کے نصیر بھائی خالق حقیقی سے جاملے

سب کو اپنی حیرت انگیز یادداشت سے حیران کردینے والے،گانوں کے انسائیکلوپیڈیا ،خبرناک کے نصیر بھائی خالق حقیقی سے جاملے ۔


کون سا گانا کس پروڈیوسر کی کونسی فلم میں کس پر فلمایا گیا اور کس سن میں ریلیز ہوا، سب کچھ نصیر بھائی کے کمال ذہن میں محفوظ تھا۔ پاکستانی فلم ہو یا انڈین نصیر بھائی ہر چیلنج پورا کرتے۔


سب میں خوشیاں بانٹنے والے نصیر بھائی آج ہم سب کو اداس کرگئے ،وہ علالت کے باعث لاہور کے ایک اسپتال میں خالق حقیقی سے جاملے ،نصیر بھائی ہم میں نہیں لیکن ان کی دی ہوئی یادیں ہمیشہ ہمیں خوش کرتی رہیں گی۔


 

مزید خبریں :