پاکستان
26 جون ، 2016

مدارس کے 22لاکھ طلبا کا بھی ہم پر حق ہے،عمران خان

مدارس کے 22لاکھ طلبا کا بھی ہم پر حق ہے،عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ مدارس کے 22 لاکھ طلبا کا بھی ہم پر حق ہے، مدارس میں اصلاحات کا آغاز دارالعلوم حقانیہ سے کر دیا ہے۔


چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پشاور میں پریس کانفرنس میں کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری اسپتالوں میں انتظامی اصلاحات کررہی ہے، صحت کا بجٹ 8 ارب سے بڑھا کر 25 ارب تک بڑھا دیا ہے۔


عمران خان نے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ وہ محکمہ صحت سے متعلق حکم امتناع ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ مدرسوں کو قومی دھارے میں لانا نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے، مشروف دور میں اصلاحات نہ ماننے والے مدارس پی ٹی آئی حکومت کی اصلاحات ماننے کو تیار ہیں۔

مزید خبریں :