پاکستان
27 جون ، 2016

پشاور:کھلوناپستول کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

پشاور:کھلوناپستول کی خریدوفروخت پرپابندی عائد

 


پشاور کی ضلعی انتظامیہ نے بچوں کے زخمی ہونے اور رہزنی کے خدشات کے پیش نظر کھلونا نما اسلحے کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کردی ۔


ڈپٹی کمشنر پشاور ریاض محسود کے مطابق شہر میں دفعہ 144 نافذ کرکے کھلونا پستول کی خرید و فروخت پر ایک ماہ کے لیے پابندی عائد کر دی ہے ۔


ڈپٹی کمشنر پشاور کا کہنا ہے کہ یہ پابندی عوامی شکایات کے بعد عائد کی گئی ہے ۔ عید میں اسلحہ نما کھلونا کی خرید و فروخت بڑھنے سے اکثر اوقات ان کے استعمال سے بچے زخمی ہو جاتے ہیں جب کہ اصل اسلحے سے مشابہت کی وجہ سے رہزنی کے واقعات بڑھنے کا خدشہ بھی ہے۔

مزید خبریں :