27 جون ، 2016
سپریم کورٹ لاہوررجسٹری نےرکنِ قومی اسمبلی جمشید دستی کی نااہلی کے لیے الیکشن کمیشن کی اپیل کی سماعت کے دوران جمشیددستی کو وکیل کی خدمات حاصل کرنے کی مہلت دے دی۔
چیف جسٹس پاکستان انورظہیر جمالی کی سربراہی میں 3رکنی فل بینچ نے کیس کی سماعت کی ،الیکشن کمیشن نے مؤقف اختیارکیاکہ لاہورہائیکورٹ نے جمشید دستی کی سزا کوحقائق کے برعکس کالعدم قراردیا۔
لہٰذاجمشید دستی کی بریت کےخلاف اپیل منظورکرتے ہوئےان کی سزا بحال کرنے کاحکم دیاجائے،جمشید دستی کی جانب سےوکیل کی خدمات حاصل کرنے کا موقع دینےکی اپیل کی گئی،جوعدالت نے منظور کر لی۔