پاکستان
27 جون ، 2016

جے جے وی ایل ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی

جے جے وی ایل ریفرنس کیس کی سماعت ملتوی

 


سندھ ہائیکورٹ نے جے جے وی ایل ریفرنس میں نامزد ڈاکٹرعاصم کے شریک ملزمان شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت 30 جون تک ملتوی کردی۔


ملزم شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی کی درخواست ضمانت کی سماعت جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی۔شعیب وارثی اور ذوہیر صدیقی ڈاکٹر عاصم کے ساتھ جے جے وی ایل کیس میں شریک ملزم ہیں۔


نیب کے مطابق تمام ملزمان پرگیس کے غیر قانونی ٹھیکوں کی مد میں 17 ارب روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

مزید خبریں :