27 جون ، 2016
کراچی کی مقامی عدالت میں ایم کیو ایم کے کارکن سعید بھرم کے خلاف قتل کے مقدمے کی سماعت میں سعید بھرم کو آج پیش نہ کیے جانے سے متعلق پولیس نے درخواست دائر کردی۔
عدالت نے پولیس درخواست منظور کرتے ہوئےسعید بھرم کو کل 28 جون کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پولیس کی جانب سے درخواست دی گئی کہ آج سعید بھرم کو پیش نہیں کیا جاسکتا۔
یوم علی کے موقع پر سیکورٹی کیلئے اہلکار تعینات کیے گئے ہیں، نفری کم ہونے کے باعث سعید بھرم کو پیش نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے سعید بھرم کو 28 جون تک پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
واضح رہے کہ سعید بھرم پر لائنز ایریا میں ایم کیو ایم حقیقی کے کارکن کو قتل کرنے کا مقدمہ درج تھا ، سعید بھرم پر مختلف تھانوں میں قتل، اقدام قتل کے مقدمات بھی درج ہیں جبکہ سعید بھرم کو آج حقیقی کے کارکن کے قتل کے کیس میں پیش کیا جانا تھا۔