پاکستان
27 جون ، 2016

لاہور: بیمار نوجوان نے اسپتال کی دوسری منزل سے کود کر خود کشی کرلی

لاہور: بیمار نوجوان نے اسپتال کی دوسری منزل سے کود کر خود کشی کرلی

 


لاہورکے شیخ زید اسپتال میں بیماری سے تنگ ایک نوجوان نے اسپتال کی دوسری منزل سے کود کر خود کشی کرلی۔ چارسدہ کا رہائشی عثمان جگر کے علاج کےلیے لاہور کے شیخ اسپتال میں زیر علاج تھا۔


اسپتال ذرائع کے مطابق پیر کی صبح عثمان نے ڈرپ اتاری اور اسپتال کی دوسری منزل سے کود گیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


28 سالہ عثمان کے بھائی شاداب کا کہنا تھا کہ انہوں نے جگر ٹرانسپلانٹ کےلیے 40 لاکھ روپے جمع کرادیے تھے لیکن اچانک ڈاکٹروں نے کہا کہ مریض کی حالت خراب ہے وہ علاج نہیں کرسکتے جس پر اس کا بھائی دلبرداشتہ ہوگیا اور اس نے اسی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا ۔


دوسری جانب اسپتال کے ڈی ایم ایس کا کہنا ہے کہ عثمان کا علاج معمول کے مطابق جاری تھا اوراس نے نامعلوم وجہ کی بنا پر خود کشی کی ہے۔

مزید خبریں :