پاکستان
27 جون ، 2016

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی غلط، کراچی میں بارش نہ ہوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی غلط، کراچی میں بارش نہ ہوئی

 


کراچی میں بارش کے لیے محکمہ موسمیات کی ایک اور تاریخ سچ ثابت نہ ہوسکی، آج محکمہ موسمیات کے ڈی جی نے کل کی تاریخ دے دی ہے۔


گزشتہ کئی سالوں سے محکمہ موسمیات کراچی والوں کے ساتھ یہی توکر رہا ہے ،شہر میں بارش کی تاریخ دیتا ہے، مگر بادل کہیں اور جا برستے ہیں۔

چند دن پہلے ہی ڈی جی محکمہ موسمیات نےشہر قائد میں بارش کیلئے 27جون کی تاریخ دی تھی،27جون بھی آگئی مگر کراچی میں بارش کا انتظار ختم نہیں ہوا ۔


جیو نیوز کے سوال پر ڈی جی میٹ ذرا کھسیانی ہنسی ہنسے اور گویا ہوئے کہ آج نہیں ہوئی تو کل ضرور ہوجائے گی،کل بھی دور نہیں ہے، محکمہ موسمیات کی یہ تاریخ بھی دیکھ لیتے ہیں۔

مزید خبریں :