پاکستان
27 جون ، 2016

ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس کا خط

ڈاکٹر عاصم کے معاملے پر امریکی رکن کانگریس کا خط

 


سابق مشیر پٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق اب پاکستان امریکی کانگریس کی رکن کے خط کا جواب بھی دے گا، وزارت خارجہ نے چیئرمین نیب سے ڈاکٹر عاصم کیس کی تفصیلات طلب کرلیں۔

ڈاکٹر عاصم حسین پر کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیا کیا الزامات ہیں، امریکہ کی رکن کانگریس میکزین واٹرز نے پاکستانی حکام سے ان کی تفصیلات مانگ لیں، وزارت خارجہ کی جانب سے چیئرمین نیب کو خط لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عاصم حسین کی کرپشن سے متعلق تمام تفصیلات وزارت خارجہ کو جلد بھیجی جائیں ۔


خط کے مطابق نیب کی جانب سے فراہم کی جانے والی تفصیلات امریکی رکن کانگریس کو بھی بھیجی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی رکن کانگریس نے ڈاکٹر عاصم حسین سے متعلق کیسز کی تفصیلات فراہم کرنے کا کہا گیا تھا۔


نیب ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے سفارتی تعلقات کے ذریعے نیب پر دباؤ بڑھا رہی ہے۔

مزید خبریں :